اہم خبریں

بعض افغان کھلاڑیوں کے پاس بھی پاکستانی پاسپورٹ کا انکشاف

 اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں افغان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آ گیا ہے۔

اجلاس میں کمیٹی کنوینر نور عالم خان نے کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے کھلاڑی بھی موجود ہیں، پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد جس طرح انھوں نے رویہ رکھا اور گالیاں دیں وہ بتا نہیں سکتا، نادرا حکام نے 2 ہزار، 3 ہزار روپے پر ان کو شناختی کارڈاورپاسپورٹ بنا کردیے، انھوں نے ہدایت کی کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا میں حساس اداروں سے کلیئرنس لازمی لی جائے، افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر دنیا بھر میں دہشت گردی و دیگرسنگین جرائم کر کے پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کی نا اہلی سے ہماری ایجنسیاں بدنام ہوتی ہیں، اجلاس میں 18-2017 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ 2012 تا 2017تک 8 لاکھ 18 ہزار 624 ناقص پاسپورٹ بنانے کے بعد ضائع کرنے کی وجہ سے خزانے کو 28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جس پر کنوینر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایک اور ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری خزانہ کی عدم شرکت پر ناپسندیدگی کااظہار کیا گیا،متعلقہ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکرٹری خزانہ نیا پاکستان ہاؤس ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے ایک میٹنگ میں ہیں جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ وہ تو بننا نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More