

فوربز نے رواں برس جیف بزوز کو امیر ترین شخص قرار دیا تھا
رواں ماہ نومبر کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ عالمی سیاست میں ہلچل کی وجہ سے دنیا بھر کے امیر ترین انسان ایک سال کے دوران 500 ارب روپے کی دولت سے محروم ہوگئے۔
رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ جو امیر ترین افراد اربوں روپے سے محروم ہوئے ہیں ان میں دنیا کے امیر ترین شخص جیف بزوز بھی شامل ہیں یا نہیں۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ایمازون کے بانی جیف بزوز کی دولت میں کمی ہوگئی اور وہ اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔
چند ہفتے تک جیف بزوز 114 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص تھے، تاہم اب ان کی دولت کم ہوکر 109 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔
