

تفصیل کے مطابق 303 ای بی کا رہائشی غریب محنت کش خلیل احمد اپنی موٹر سائیکل رکشہ پر مختلف چکوک میں برتن وغیرہ سیل کر کے واپس اپنے گاوں جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ بورےوالا کے نواحی گاوں چک نمبر 323 ای بی کے قریب پہنچا تو فصلوں میں گھات لگائے بیٹھا نامعلوم مسلح ڈاکو فصلوں سے باہر آیا اور خلیل احمد کو گن پوائنٹ پر روک کر پسٹل کے بٹ مار مار کر لہو لہان کر دیا اور زبردستی نقدی قریب 8 ہزار روپے چھین لیے۔ موقع پا کر خلیل احمد نے ڈاکووں سے فصلوں میں بھاگ کر اپنی جان بچائی۔واردات کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ فتح شاہ اور ساہوکا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی۔۔
