
بورے والا/ہاؤسنگ سکیم زیڈ بلاک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجر تنویر خان زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے زخمی تاجر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا: بورے والا/ایک روز قبل گھر سے لا پتہ ہونےوالی 55سالہ خاتون کی نعش میاں چنوں موڑ کے قریب پی آئی لنک سے برآمد ہوگئی، متوفیہ کی شناخت شمیم اختر زوجہ عبدالمجید آرائیں ترکھنی بنگلہ کے نام سے ہوئی ہے اس کا ذہنی توازن درست نہ ہے،پولیس تھانہ صدر نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی
