

بولی وڈ کی بےباک اداکارہ کنگنا رناوٹ اور اداکار ریتھک روشن کئی سالوں سے ایک دوسرے پر بےشمار الزامات لگاتے آرہے ہیں تاہم اب ریتھک کی بہن سنینا روشن نے بھی اس مسئلے پر خاموشی توڑ دی۔
جہاں سب کو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ سنینا اس معاملے میں اپنے بھائی کا ساتھ دیں گی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے سب کو حیران کردیا۔
مزید پڑھیں: ’ریتھک شادی کا وعدہ کرکے مکر گئے‘
سنینا روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ہمیشہ سے کنگنا رناوٹ کا سپورٹ کررہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔
