اہم خبریں

بھارتی جاسوس کلبھوشن پر قطعی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، دفتر خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ زیر حراست بھارتی جاسوس کمانڈر کلبوشن یادیو پر نئی دہلی کے ساتھ کوئی ‘ڈیل’ نہیں ہورہی۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان پہلے ہی کلبھوشن یادیو کیس پر عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے چکی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں جاری بیان میں واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘سزا یافتہ بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پاک آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں’۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن کیس پر تمام فیصلے پاکستان کے قوانین کے مطابق ہوں گے تاہم عالمی عدالت برائےانصاف کا فیصلہ پاکستان کے قوانین کی روشنی میں احترام کیا جائے گا ۔
انہوں نے دوٹوک میں واضح کیا کہ ‘کلبھوشن پر قطعی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی’۔
‘بھارت سےخیر کی توقع نہیں ہے’
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہمیں بھارت سے قطعی طورپر خیر کی توقع نہیں ہے، نئی دہلی نے 260 جعلی نیوز ویب سائٹس بنا کر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند اور مقبوضہ کشمیری کے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں استصواب راے کے بعد ہی لاین آف کنٹرول ختم ہو گی’۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ‘کشمیری ہمارے ساتھ ملنا چاہتے ہیں تو یہ استصواب رائے کے بعد ہمارا حصہ بن جائے گی اور لائن آف کنٹرول غیر متعلق ہوجائے گی’۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر ایشو کو دنیا بھر میں تسلسل کے ساتھ اٹھا رہے ہیں، ہمارا موقف بالکل ایک ہےاور لائن آف کنٹرول پر ہماری افواج چوکس ہےاور ہر قسم کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔
بابری مسجد کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ‘ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے اقلیتیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں اور بابری مسجد فیصلے کی مذمت کرتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کے فیصلے کے بعد تمام مساجد کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بابری مسجد کو ساڑھے چار سو برس مسلمان استعمال کرتے رہے تھے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ‘ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے قطعا کچھ نہیں کر رہے اورفلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں’۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حریم شاہ جیسے واقعات مستقبل میں روکنے کے لیے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں،

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More