اہم خبریں

بھارت: تلخ کلامی کے بعد پولیس افسر نے اپنے ہی بیٹے کو گولی مار دی

بھارت کی ریاست اترپرادیش کے علاقے گورکھ پور میں پولیس افسر نے تھانے میں موجود اپنے بیٹے کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورکھ پور کے چاؤری چاؤرا پولیس اسٹیشن میں ہیڈکانسٹیبل کی اپنے بیٹے سے تلخ کلامی ہوئی اور اسی دوران انہوں نے اپنی بندوق سے گولی ماری۔
بعد ازاں ہیڈکانسٹیبل کی شناخت اروند یادیو کے نام سے ہوئی اور پولیس نے ان کی لائسنس یافتہ بندوق بھی قبضے میں لے لی۔
پولیس کے سرکل افسر سمت شکلا کا کہنا تھا کہ ‘اروند کا اپنے بیٹے سے جگھڑا ہوا تھا اسی دوران انہوں نے فائرنگ کی جس سے ان کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ملزم کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے’۔
رپورٹ کے مطابق اروند یادیو کا بیٹا وکاس یادیو ان کی پہلی بیوی سے تھا اور گورکھ پور میں ہی رہائش پذیر تھے۔
آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق اروند یادیو پولیس اسٹیشن کے چیف تھے اور ان کی بیٹے سے جھگڑے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
گورکھ پور میں پیش آئے واقعے کے بعد علاقے میں سوگ پھیل گیا۔
خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ہندو قوم پرستوں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں اور رواں برس کے آغاز میں بھارت میں موجود کشمیریوں پر بری طرح تشدد کیا گیا تھا تاہم پولیس اہلکار کا اپنے ہی بیٹے کو تھانے کے اندر فائرنگ کرکے قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ بھی سامنے آگیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More