
ممبئی: بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد افسردہ پاکستانی مداح کو گلے لگالیا اور تسلی دی۔
بھارت سے میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی نے کروڑوں پاکستانیوں کا دل توڑ دیا، بالخصوص گراؤنڈ میں موجود پاکستانی مداحوں کو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی نے بے حد مایوس کیا، بھارتی اداکار رنویر سنگھ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے گراؤنڈ میں موجود تھے اور جب رنویر نے پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر پاکستانی مداح کو مایوس دیکھا تو فوراً گلے لگاکر تسلی دی۔
