Uncategorized

بھارت پاکستان سے جامع مذاکرات کے لئے تیار، مودی کا وزیر اعظم کو خط

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر خارجہ جے شنکر نے وزیر اعظم عمران خان اورشاہ محمود کے تہنیتی خط کے جواب میں خطوط بھجوائے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت امن اور ترقی کے لئے پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی اور جے شنکر کو الگ الگ خط لکھے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

نریندرا مودی اور جے شنکر کی جانب سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے، امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے معاملے پرخصوصی توجہ ہونی چاہیے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More