اہم خبریں

بھارت: ’کتے‘ اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ ریٹائرڈ

پڑوسی ملک بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ’کتوں‘ کے ایک گروہ کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ ریٹارئر کردیا گیا۔
بھارت میں صنعتوں، مارکیٹس اور حکومتی کاروباری اداروں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے مرکزی سیکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس’ (سی آئی ایس ایف) نے تقریبا 8 سال تک ادارے میں کام کرنے والے 7 کتوں کو اعزاز کے ساتھ 19 نومبر کو ریٹائر کردیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سی آئی ایس ایف کی جانب سے مذکورہ کتوں کے گروہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں ایک سپاہی کی طرح الوداع کیا گیا۔

کتوں کے ٹرینرز کو بھی ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: سی آئی ایس ایف ٹوئٹر

سی آئی ایس ایف نے مذکورہ کتوں کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں اور بتایا کہ ماہر سیکیورٹی کتوں کے خصوصی گروہ کو اعزاز کے ساتھ ریٹائر کیا گیا۔


سی آئی ایس ایف نے ریٹائرڈ کیے جانے والے کتوں کے حوالے سے لکھا کہ ’اگرچہ وہ کتے بن کر پیدا ہوئے، تاہم وہ ایک سپاہی کے طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں‘۔
ادارے سے نے ساتوں کتوں کو سرٹیفکیٹ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سمیت گراں خدمات دینے پر میڈلز بھی دیے۔

کتوں کے شان میں رکھی گئی تقریب میں اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی—فوٹو: سی آئی ایس ایف ٹوئٹر

کتوں کو دیے جانے والے میڈلز اور سرٹیفکیٹ انہیں تربیت فراہم کرنے والے ان کے ٹرینرز کو دیے گئے اور ان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
بعد ازاں ریٹائر ہونے والے ساتوں کتوں کو جانوروں سے متعلق کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم کے حوالے کیا گیا۔
ریٹائرڈ ہونے والے ساتوں کتوں کے گروہ کا نام ’کے 09‘ تھا اور یہ گروہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) میں خدمات دیتا رہا۔
مذکورہ گروہ کے کتوں کے نام ’کدوس، حنا، کائٹ، جیلی، لکی، لولی، ویر اور جیسی‘ تھا اور انہوں نے 8 سال تک سی آئی ایس ایف میں خدمات سر انجام دیں۔

کتوں کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا—فوٹو: سی آئی ایس ایف ٹوئٹر

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More