Uncategorized اہم خبریں

بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

کراچی: ایف بی آر نے بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے براڈننگ ٹیکس بیس سیل نے بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی اپنے ریڈار پر لے لیا، چھوٹے بڑے تاجروں ایس ایم ای سیکٹر کے ساتھ اب قابل ٹیکس آمدنی کے حامل پیشہ ورانہ شعبوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے براڈننگ ٹیکس سیل نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو خط ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق پی ایم ڈی سی کے بیشتر ممبرز ڈاکٹرز گوشوارے داخل نہیں کر رہے۔

ایف بی آر نے پی ایم ڈی سی سے 10 یوم میں ممبر ڈاکٹرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے رکن ڈاکٹرز انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت گوشوارے داخل کرنے کے پابند ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More