
بہاولنگر ۔ حکومتی وزراء کی جانب سے انتظامی معاملات میں پسند ناپسند مداخلت کا سلسلہ جاری.
آئی جی اسلام آباد, ڈی پی او پاکپتن کے بعد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا بھی صوبائی وزیر کی ناپسندیدگی کے باعث ٹرانسفر کردیا گیا
تبدیلی سرکار بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر عمل پیرا.
انتظامی معاملات میں سیاسی دباؤ مداخلت کھلم کھلا جاری.
ٹرانسفر کئے جانیوالے ڈپٹی کمشنر رانا سلیم افضل نے مبینہ طور پر صوبائی وزیر شوکت لالیکا کے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کیا تھا.
ڈپٹی کمشنر کے سیاسی مداخلت کے باعث ٹرانسفر سے ضلع میں تشویش کی لہر دوڑ گئی.
ڈپٹی کمشنر رانا سلیم افضل نے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ ,غیر جانبداری کی پالیسی پر عمل پیرا رہے.
عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کا ٹرانسفر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
