
بہاولپور میں ایکشن اگینسٹ پاورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے تخلیق امن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے کردار و عمل سے امن اور بھائی چارے کا پیغام پھیلائیں۔انہوں نے کہاکہ ایکشن اگینسٹ پاورٹی کی جانب سے تخلیق امن پراجیکٹ میں امن، برداشت، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نوجوان اپنے علاقے اور ملک میں امن کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے خاتمہ اور معاشرہ میں امن اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے نوجوان اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایکشن اگیسنٹ پاورٹی اور ضلعی انتظامیہ بہاول پور کے اشتراک سے تخلیق امن پراجیکٹ کے ذریعہ ضلع بہاول پور میں امن، برداشت، رواداری، اور اہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے بروئے کار لائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تحصیل بہاول پور اور تحصیل احمد پور شرقیہ کی 10یونین کونسلوں میں 100سے زائد نوجوانوں کو ادارہ ہٰذا نے تخلیق امن پراجیکٹ میں مختلف قسم کی آرٹ اور ہنرمندی پر مبنی ٹریننگ دی ہے جس میں پینٹنگ، مشاعرہ، موسیقی اور تھیٹر وغیرہ شامل ہیں اور ان تمام نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کئے گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہی ہنر کے سینئر آرٹسٹ کے ساتھ مل کر تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی ہنرمندانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارا۔
