

بینظیر بھٹو شہید کا یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
کراچی: پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما، سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا یوم ولادت آج جمعہ 21جون کو منایا جارہا ہے۔
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 21جون 1953 کو پیدا ہوئیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، بختار بھٹو زرداری اورآصفہ بھٹوزرداری کی والدہ اور سابق صدر آصف زرداری کی اہلیہ 27دسمبر 2007 کو لیاقت راولپنڈی میں بم دھماکے اور فائرنگ میں شہید ہوگئی تھیں۔
دریں اثنا سندھ اسمبلی میں جمعرات کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی گئی، اسمبلی کی لابی میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، اسپیکر آغا سراج درانی، صوبائی وزرا اور پی پی کے پارلیمانی ارکان نے شرکت کی۔ جیالوں نے زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے بھی لگائے۔
