اہم خبریں

بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر دوڑنے کا عالمی مقابلہ لیتھوینیا کے جوڑے نے جیت لیا

فن لینڈ: لیتھوینیا کے جوڑے نے بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر رکاوٹوں سے پُر، 253.5 میٹر کی عالمی دوڑ جیت لی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر دوڑ لگانے اور ساتھ ساتھ رکاوٹوں کو بھی عبور کرنے کا عالمی مقابلہ فن لینڈ میں ہوا جس میں آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی سمیت درجنوں ممالک کے جوڑوں نے شرکت کی۔

اس مقابلے کےلیے شوہروں کو 17 سال سے بڑی اور کم سے کم 43 کلوگرام وزنی بیویوں کو کندھے پر سوار کرکے دوڑنا ہوتا ہے۔ اس دلچسپ مقابلے کا آغاز فن لینڈ کی تاریخی کہانی سے متاثر ہوکر شروع کیا گیا تھا جس میں ڈاکوؤں کے حملے پر علاقہ مکین بیویوں کو کندھے پر اُٹھا اُٹھا کر محفوظ پناہ گاہ تک پہنچے تھے۔

لیتھوینیا کے جوڑے نے یہ مقابلہ محض 1 منٹ 6.72 سیکنڈ میں طے کرکے اس نوعیت کی دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ جوڑے نے گزشتہ برس کے جوڑے سے محض ایک سیکنڈ کے 10 ویں حصے سے زیادہ کے فرق سے ریکارڈ قائم کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More