اہم خبریں

ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل کی پہلی کھیپ موصول

 انقرہ: روس نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایس-400 دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کو روس کے ایس-400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر اس معاہدے سے علیحدہ ہونے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا اور خطرناک نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : روس سے میزائل خریداری پر برہم امریکا نے ترک پائلٹس کو ملک بدر کردیا

روس کا کہنا ہے کہ ایس-400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ انقرہ کے میورتد ایئر بیس پہنچادی ہے جب کہ معاہدے کے تحت آہستہ آہستہ باقی کھیپ بھی بھیج دی جائے گی، ترک وزارت دفاع کی جانب سے بھی میزائل کی پہلی کھیپ کی آمد کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روس سے ایس-400 میزائل سسٹم خریدنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ترک صدر

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل کی خریداری پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ترکی باز نہ آیا تو امریکا ترکی سے ایف-35 اسٹیلتھ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردے گا، اس معاہدے کے تحت امریکا کو ترکی کے پائلٹس کو تربیت بھی دینا تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More