
چیچہ وطنی تھانہ غازی آباد کے علاقے چک نمبر 55/12 ایل رڑی کے رہائشی حاجی اللہ دتہ کے ڈیرہ سے چور ٹرانسفارمر اور تار لے گئے۔
تھانہ غازی آباد میں روزانہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس علاقہ میں چور بلاخوف وارداتیں کرتے ہیں۔
متاثرین درخواست لیکر تھانہ میں جاتے ہیں۔ لیکن درخواست کا اندراج نہیں کیا جاتا۔ فرنٹ ڈیسک پہ موجود اہلکار کہتا ہے۔ پہلے ایس ایچ او صاحب سے اجازت لیں۔ ایس ایچ او صاحب تھانہ میں بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے۔
اہل علاقہ نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔ کہ تھانہ غازی آباد سمیت تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا جائے۔ عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے فرنٹ ڈیسک پر لوگ بہت ذلیل وخوار ہوتے ہیں۔
