

تھانہ غازی آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
تھانہ غازی آباد کے علاقے اڈہ شیر والہ بنگلہ پر ذیشان علی بخاری ساکن 17/11 ایل نے آڑھت کی دوکان بنا رکھی ہے۔
ہنڈا 125 سرخ رنگ پہ سوار 3 ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکوؤں نے چابیاں لیکر جب لاکر کھولا تو 150000 روپے نکال کر فرار ہو گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ لیکن پولیس تاخیر کے ساتھ پہنچی۔
درخواست پولیس چوکی اڈہ کھوئی دے دی گئی ہے۔ ابھی تک ایف آئی آر درج نہ ہو سکی۔
تھانہ غازی آباد کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں کاروباری طبقہ خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔ ایف آئی آر کا اندراج ٹاوٹ مافیا کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔
اہل علاقہ نے آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ غازی آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے۔ عرصہ دراز سے ذلیل وخوار ہونے والے سائلین کو موقع پر ریلیف دیا جائے۔
