اہم خبریں

ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے غیرمعینہ مدت تک آرام کا اعلان

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر ثنا میر نے عالمی کرکٹ سے وقفہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری اعلامیے کے مطابق ثنا میر ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ کے تحت ہونے والی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شرکت نہیں کریں گی۔
ثنا میر کا کہنا تھا کہ ‘وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی کیونکہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے’۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ان کا کہنا تھا کہ ‘وقفے کے دوران مجھے مستقبل کے مقاصد اور اہداف طے کرنے میں مدد ملے گی’۔
سابق کپتان نے کہا کہ ‘میری نیک خواہشات قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ پاکستان سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا’۔
ثنا میر نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کتنے عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہیں گی۔
یاد رہے کہ ثنا میر نے 2005 میں ایک روزہ کرکٹ میں دیبو کیا تھا جبکہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2009 میں کھیلا اور ٹیم کی قیادت بھی کی۔
ثنا میر گزشتہ برس خواتین کی درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک باؤلر بن گئی تھیں اور گزشتہ ماہ انہیں 2019 ایشیا سوسائٹی گیم چینجرز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
نیویارک میں منعقدہ رنگارنگ تقریب میں ان کے علاوہ ایشیا ممالک کی 6 دیگر خواتین کرکٹرز نے بھی شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں:سابق کپتان ثنا میر ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کیلئے منتخب
قومی ٹیم خواتین کرکٹ ٹیم کی 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 نومبر سے 29 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ہوگا جس کے بعد 30 نومبر کو ٹیم ملائیشیا روان ہوگی۔
ملائیشیا میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین، تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 دسمبر سے 20 دسمبر کے دوران کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے اعلامیے مطابق آئی سی سی ویمنز چمپیئنز شپ کے تحت ان دونوں سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔
پاکستان ویمنز اور انگلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 9 دسمبر، دوسرا میچ 12 دسمبر اور تیسرا میچ 14 دسمبر کو کنرار اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی میں ہی ہوگا اور بقیہ دونوں میچ 19 دسمبر اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More