
منشیات فروش،فحاشی پھیلانے والے عناصر،چوری ڈکیتی کے مرتکب افراد کوقانون کے کٹہرے میں لاکراپنے علاقہ اڈاچوکی ترکھنی کوپرامن بنانااور عوام کے جان ومال کی حفاظت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے بڑھتی ہوئی ڈکیٹی وچوری کی وارداتوں اورمنشیات فروشوں کیخلاف گھیراتنگ جبکہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں پربات چیت کرتے ہوئے سب انسپکٹرمحمدآصف رضاچوکی انچارج اڈاترکھنی نے بتایا کہ اگرتمام ادارے اپنے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں تو جرائم پربہت حدتک قابوپایا جاسکتا ہے سنگین وارداتیں اس وقت تک نہیں ہوتیں جب تک ان مجرموں کی پشت پناہی نہ ہواورجرم کی دنیا میں ایسے افراد موجود ہوتے ہیں جوان معمولی مجرموں کوخطرناک مجرم بنانے میں اپناکردار اداکرتے ہیں توایسے موقعوں پر اگرپولیس افسروملازمین اپنی آنکھیں اورکان کھلے رکھیں توامن وامان قائم ہوسکتاہے چوکی اڈاترکھنی میں میری حالیہ تعیناتی ایک چیلنج کے طورپر ہے لیکن میڈیااور عوام کے بھرپور تعاون سے میں نے اس چیلنج کوقبول کرکے کافی حدتک جرائم پرکنٹرول کرلیا ہے اورانشاء اللہ بہت جلداپنے علاقہ کوامن کاگہوارہ بناؤں گاانہوں نے کہاکہ پولیس اورصحافیوں کاچولی دامن کا ساتھ ہے اپنے صحافی بھائیوں کومایوس نہیں کروں گاعوام کیلئے میرے دفترکے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوام کومیرٹ پرانصاف مہیاکرنامیرے خون میں شامل ہے۔
