
پروگرام کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع پاکپتن رانا انیس الرحمن نے کی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں دس سے زائد مختلف تنظیموں کے مرکزی رہنماوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے ناصرف کشمیریوں کے عزم وہمت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ حکومت پاکستان کے کشمیر کی آزادی کے لئیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی بے حد سراہا۔مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھی رائے شماری کا اپنا وعدہ پورا کرے اور کشمیر کی آزادی میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔
