
کہ قازقستان اور پاکستان کے قیادت دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور قریبی تعلقات کی خواہاں ہے ، دونوں ممالک کے مابین قدیم تہذیبی ، ثقافتی اور مذہبی ملان ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ سے باہمی تعلقات اور اعتماد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے فرمودات اورحکمانہ شاعری قازکستان میں یکساں مقبول ہے ۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بالخصوص سیالکوٹ جس کا ملکی کی مجموعی برآمدات میں 12فیصد ہے جس کا حجم ڈھائی ملین ڈالر سے زائد ہے ۔ سیالکوٹ کے ہنر مندوں کے ہاتھوں سے بننے والی سپورٹس ، چمڑے کی مصنوعات اور آلات جراحی کی سنٹرل ریجن میں مانگ ہے ۔ سیالکوٹ کے صنعتکاروں کیلئے جلد قازقستان میں نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں سیالکوٹ میں سیالکوٹ کے مقامی صنعتکاروں کو دعوت دی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب احسن سلیم بریار، رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری محمدسلیم بریار اور سابق صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ قیصر اقبال بریار کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمہوریہ قازقستان کے ایمبسیڈر ز ریان کستافن ( Yerzhan Kistafin نے چودھری قیصر اقبال بریار کی جانب سے مہمان نوازی پر ان کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہاکہ سیالکوٹ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں
