اہم خبریں

جنید خان نے اپنی پہلی فلم ‘کہے دل جدھر’ کا اعلان کردیا

پاکستان کے نامور اداکار جنید خان اب تک ٹیلی ویژن کے کئی بہترین ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، البتہ اداکار نے اب تک کسی فلم میں بھی کام نہیں کیا تھا۔

گزشتہ ماہ جنید خان نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک فلم پر کام کررہے ہیں جو سال 2020 میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ کی یہ کامیاب فلم جنید خان کو بھی آفر ہوئی

اس سے قبل ستمبر میں بھی جنید خان نے ایک انٹرویو کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ ‘کہے دل جدھر’ نامی فلم میں کام کررہے ہیں جس میں منشا پاشا بھی مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اور اب آخر کار اداکار نے اپنی پہلی فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

فلم کے پوسٹر میں چار افراد سمندر کے کنارے ہاتھ اٹھائے موجود ہیں، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ فلم چار دوستوں کی رومانوی کہانی پر مبنی ہوگی۔

پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ جنید خان نے لکھا کہ ‘یہ میرے لیے بہت خاص ہے، سلور اسکرین پر میری پہلی فلم، میں نے وقت نکال کر ایک اسکرپٹ کا انتخاب کیا، میں خوش ہوں کہ اتنی بہترین ٹیم کے ساتھ میں نے اپنی پہلی فلم میں کام کیا، میں نروس ہونے کے ساتھ ساتھ بےحد پرجوش بھی ہوں’۔

وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات جلال رومی دے رہے ہیں۔

فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی جبکہ اس کی کاسٹ میں ساجد حسن بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More