Uncategorized پیرس(رپورٹ زاہد مصطفی اعوان ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے جموں و کشمیر فورم فرانس کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔ پیرس میں ایفل ٹاور پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مظاہرین میں پاکستانی، کشمیری شامل تھے جنہوں نے پاکستانی اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ انڈیا دہشتگرد کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے اور کشمیریوں کو حقوق دیئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے جہاں کرفیو کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں ۔عالمی ادارے کہاں ہیں انہیں نہتے مسلمانوں پر انڈین فوج کی بربریت کیوں نظر نہیں آ رہی ۔کیا دنیا میں ایسا ہی نظام چل رہا ہے ۔کہ جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں صرف وہی ظلم و بربریت جاری ہے ۔انھوں نے کہا کہجبکہ بھارت جمہوریت نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی امریت ہے جو وہاں پر مقیم اقلیتوں پر مسط ہے۔جبکہ بھارت میں صرف کشمیری ہی نہیں بلکہ پنجاب اسام، اور دیگر علاقوں میں بھی لوگ ازادی کی تحریکیں چلا رہے ہیںاور اب بہت جلد بھارت کا شیرازہ بکھرنے والا ہے بھارت بھی بہت سے حصوں میں بٹنے والا ہے جیسا کہ سویت یونین ٹوٹ گیا تھا۔بھارت کشمیر پر جارح ہے اور اس کا کشمیر پر قبضہ غاصبانہ اور جابرانہ ہے۔اب وقت اگیا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری بھارتی تسلط سے ازادی کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور فرانس جو کہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے ، مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ اقوام عالم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لیں۔دنیا کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں لانا چاہیے ، س موقع پر مظاہرین گو مودی گو،مودی کشمیریوں کا قاتل،مودی دہشتگرد، بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، کشمیر کشمیریوں کا ہے،ہے حق ہمارا ازادی، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دو جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے Author Rj AleePosted on October 26, 2019 Read More
Uncategorized اہم خبریں بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ Author Rj AleePosted on June 25, 2019June 25, 2019 کراچی: ایف بی آر نے بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف... Read More
Uncategorized اگر جنگ ہوئی تو ایران کا خاتمہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ Author Rj AleePosted on June 22, 2019 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن ایران سے جنگ چھڑی تو وہ اسے نیست و نابود... Read More
Uncategorized اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا Author Rj AleePosted on June 22, 2019 اسلام آباد/ لندن: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے پاک برطانیہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر... Read More
اہم خبریں Author Rj AleePosted on August 8, 2022 مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی... Read More
اہم خبریں Author Rj AleePosted on August 8, 2022 اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں... Read More
اہم خبریں Author Rj AleePosted on August 8, 2022 کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما... Read More
اہم خبریں Author Rj AleePosted on August 8, 2022 پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی... Read More
اہم خبریں Author Rj AleePosted on August 8, 2022 شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر... Read More