

تفصیلات کے مطابق مسلسل تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر صفائی کرنے والی کنسول کمپنی کے عملہ نے کنسول کپمنی کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کر دی 63 ورکرز میں 20 خواتیں شامل ہیں 3 مہینے سے تنخواہ ملنے پر صفائی والے عملہ نے ایک ہفتہ پہلے ہڑتال کی تھی جس پر ایم ایس ڈاکٹر ریحان نے عملہ کو یقین دھانی کروائی تھی کہ آپ کام کریں تنخواہ مل جائے گی لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد ایم ایس نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے ملازمین کا کہنا ہے کہ ایم ایس.کنسول کپمنی کی مبینہ ملی بھگت سے غریب صفائی عملہ کی لاکھوں روپے ہڑپ کر پروگرام ہے یاد رہے کہ اس ماہ کنسول کپمنی کا ٹھیکہ ختم ہونے والا ہے جبکہ صفائی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بری حالت ہے وارڈز میں بدبو اور تعفن کی وجہ سے کھڑا ہونا مشکل ہو رہا ہے ہر طرف کچرے کے ڈھیرہی ڈھیر نظر آرہے ہیں دوسری طرف صفائی کے عملہ کا کہنا ہے کہ ہمیں جب تک تنخواہیں نہیں ملتی ہم ہڑتال ختم نہیں کریں گے
