

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان نے رواں سال اگست میںسادگی سے نکاح کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد حمزہ نے شاندار ولیمے کی تقریب منعقد کی جہاں ان کے خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔
یہ دونوں اس وقت اپنے ہنی مون کے لیے فرانس میں موجود ہیں، جہاں کی خوبصورت تصاویر نیمل خاور خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کررہی ہیں۔
نیمل خاور خان کی حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ہنی مون پر لی گئیں تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
