اہم خبریں

حکومتِ پاکستان نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان میڈیکل اینڈ دینٹل

حکومتِ پاکستان نے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان میڈیکل اینڈ دینٹل کونسل کو تحلیل کرنے کے بعد پاکستان میڈیکل کمشن کے ارکان کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے. اس نوٹیفیکیشن کے مطابق ارکان میں:

پہلے نمبر پہ کشف فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر روشانے ظفر ہیں جو گلوکارہ ملکہ پکھراج کی پوتی ہیں اور ایک اچھی گلوکارہ اور ڈانسر ہیں.

دوسرے اور تیسرے نمبر پہ ایک ماہرِ قانون اور ایک آڈٹ فرم کے مالک ہیں جو عمران خان صاحب کے قریبی دوستوں میں سے ہیں.

اس کے بعد ایک ایک نمائندہ آغا خان میڈیکل یونیورسٹی، حمید لطیف ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کا ہے جو ایک طرف پرائیوٹ ہسپتالوں کے مالک ہیں اور دوسری طرف پرائیویٹ میڈیکل کالج چلا رہے ہیں.

اس کے بعد ایک نمائندہ اس ادارے کا ہے جس کا ہر ادارے میں ایک نمائندہ ہے. اور یہ سارا کھیل اسی ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کو نوکری دینے کے لیے رچایا جا رہا ہے.

اس کے بعد ایک نمائندہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کا سربراہ ہے جو اپنی باقی ماندہ نوکری ختم کر کے خیریت سے ریٹائر ہونے کا خواہشمند ہے.

محکمہ صحت کو اس کے اصل نمائندوں سے محروم کر کے اداکار، ڈانسر، پرائیویٹ مافیا اور جرنیلوں پہ مشتمل مندرجہ بالا ہستیوں کے ذریعے چلانے کا عظیم منصوبہ اس صدی کے سب سے ذہین اور عالی دماغ ڈاکٹر نوشیروان برکی کا ہے. جس کی واحد کارکردگی یہ ہے کہ وہ عمران خان کا کزن ہے. اور بغیر کسی عہدے کے پورے ملک کا نظامِ صحت چلا رہا ہے.

بلاشبہ ایسے وژنری لیڈر کی قیادت میں اس ملک اور محکمہ صحت کا مستقبل کیا ہو گا یہ سمجھنے کے لیے زیادہ محنت درکار نہیں ہے.

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More