اہم خبریں

حکومت نے اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع کردی

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بجٹ اچھے انداز میں پاس ہوا، بجٹ کا محور پاکستان کی عوام ہیں، کسی بھی اچھائی کا ایک ہی پیمانہ ہے کہ وہ عوام کے لیے کتنی بہترہے، ملکی برآمدات خطرناک حد تک گر چکی تھی، بجٹ میں ایسے اقدامات کیے ہیں جس سے کرنٹ اکاونٹ خسارا کم ہوگا، کرنٹ اکاؤ نٹ خسارے کو کم کرنے کیلیے ٹیرف کو بڑھایا۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر چیز میں شفافیت لائی جائے، اقتصادی صورتحال کو بغیر چھپائے عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ماضی کے لیے ہوئے قرضوں پر سود کی ادائیگی ہمیں کرنی ہیں جس کے لیے قطر سے3 بلین ڈالر کا معاہدہ ہوا، 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں، 9.2 بلین ڈالر چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے لیے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 3 ارب ڈالرز امداد ملے گی، تاخیری ادائیگیوں پر 3 سال کے لیے  دوست ممالک سے پٹرولیم مصنوعات لی گئیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا، حکومتی اخراجات میں 50 ارب روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کفایت شعاری مہم کی شروعات اوپر سے ہوتی ہے، ایک سے 16 گریڈ کے سرکاری ملازمین کی 10 فیصد تنخواہ بڑھائی گئی، 17 سے 20 گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا، جو ٹیکسز اکٹھا ہوتے ہیں ان میں سے 56 فیصد صوبوں کا حصہ دینا ہے، جاری کھاتوں میں خسارے کو کم کرنے کیلیے درآمدات پر ٹیکس لگائے گئے ہیں، رواں سال جاری کھاتوں کے خسارے میں 7 بلین ڈالر کی کمی آئی، آیندہ  سال تک جاری کھاتوں کے خساروں کو 7 ارب ڈالر تک لایا جائے گا۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بے نامی جائیداد کے حوالے سے ایک کمیشن بنارہے ہیں، بے نامی پراپرٹی کے قانون میں سخت سزائیں ہیں،  اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے لوگ 3 جولائی تک بینکنگ اوقات میں فائدہ اٹھاسکتے ہیں، پاکستان میں امیر لوگ دیگر ممالک کے مقابلےمیں کم ٹیکس دیتے ہیں، برآمدات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، 5 ہزار 500 بلین کا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے کے لیے  پُرامید ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More