اہم خبریں

حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو طلب

حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو طلب

اسلام آباد: اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لی گئی، حکومت گرانے کیلئے تحریک اور چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مشاورت ہوگی، قرضہ انکوائری کمیشن میں پیش ہونے سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا، فضل الرحمان اور زرداری نے بتا دیا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چھبیس جون کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی، تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔

اپوزیشن کی حکومت مخالف میدان سجانے کی تیاری، مولانا فضل الرحمان نے چھبیس جون کو اتحادی جماعتوں کو بلاوا بھیج دیا، بیٹھک میں تمام اپوزیشن پارٹیاں شرکت کریں گی، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔

اپوزیشن، چیئرمین سینیٹ کی ممکنہ تبدیلی کے آپشن پر بھی غور کرے گی، دیگر معاملات میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

آصٖف زرداری نے کہا ہے کہ قرضوں پر انکوائری کمیشن قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کرے گی۔ حکومت گرانے کی تحریک سے متعلق فیصلہ بھی اے پی سی میں ہوگا۔ این آر او سے متعلق سابق صدر کا کہنا تھا کہ کچھ لینا ہوتا تو بارہ سال جیل نہ کاٹتا۔

آصف زرداری نے نیب کی جانب سے تشکیل کمیشن کو منظور کرنے یا نہ کرنے کو بھی اے پی سی سے کے فیصلے سے مشروط کر دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More