

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں اور اسمبلی میں موجود 84 اراکین قسم اٹھا کر کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے بعد واپس آئیں گے۔
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی 7 ارب کے ضمانتی کاغذ کی بنیاد پر نواز شریف کی توہین کرتے رہیں گے۔
انہوں نے قدرے جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں سے استدعا ہے کہ وہ نواز شریف کو شطرنج کا مہرہ نہ بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیانات سابق صدر پرویز مشرف اور نواز شریف کے بیانات مختلف ہیں۔
خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں ایک اجلاس کا حوالہ دیتا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیک کریں نواز شریف کی طبی رپورٹس جعلی تو نہیں بن رہی۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو آپ (حکومت) یہاں بھی اور ادھر بھی جوابدہ ہوں گے۔
خواجہ آصف نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اللہ عزت دیتا ہے تو رویے ویسے ہی استوار کرنے چاہئیں’
