
عوامی فلاح کے تمام پراجیکٹس کو مقررہ ڈیڈ لائن کےاندر مکمل کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے بذریعہ ویڈیولنک کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کی
صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،ڈپٹی کمشنر سلمان خان بھی اجلاس میں موجود
ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ،پی ٹی آئی عہدیداران عمران پرویز دھول ،مصدق شاہ،شہباز سیال کی بھی شرکت
وفاقی وزیر اور صوبائی وزیر کی تعمیراتی محکموں کو تمام پراجیکٹس پر شفافیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،بلڈنگز،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ کے افسران کی جاری کام بارے بریفنگ
سالانہ ترقیاتی پروگرام ،ریپ سیپ ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت دیگر منصوبوں بارے آگاہ کیا
صوبائی وزیر حیسن جہانیاں گردیزی کا پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ کی جاری سکمیوں پر عدم اطیمنان
ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں پر متلعقہ محکمہ کا افسر ذمہ دار ہوگا:وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی
تمام ترقیاتی پراجیکٹس مقررہ وقت کے اندر مکمل کرکے عوام کے لئے کھولے جائیں:سید فخر امام شاہ
پسماندہ اضلاع کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے :وفاقی وزیر
پنجاب حکومت ضلع خانیوال کی ترقی کے لئے خطیر رقوم خرچ کررہی ہے :صوبائی وزیر زاعت
وزیر اعلی خانیوال کو اپنا گھر سمجھتے ہیں:سید حسین جہانیاں گردیزی
تمام پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کرائے جائیں تاکہ ان کو عوام کے لِئے کھولا جاسکے :صوبائی وزیر
کھاد کی مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری پر سخت ایکشن لیا جائے :حسین جہانیاں گردیزی
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں محکمہ تعلیم سے سکولوں میں مسنگ فیسیلٹیز بارے رپورٹ بھی مانگ لی
ضلع میں تمام پراجیکٹس کو خود مانیٹر کررہا ہوں:ڈپٹی کمشنر
ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران پہلی ڈوز کا 90 فیصد اور دوسری ڈوز کا 75 فیصد ہدف حاصل کرنے کا ہدف ہے :سلمان خان
پہلے مرحلہ میں مخیر حضرات کے تعاون سے خصوصی بچوں کے 4 سکول اپ گریڈ کرنے کام شروع کردیا:ڈپٹی کمشنر
صفائی پر خصوصی فوکس،ہر تحصیل میں 4 چوکوں کی تزئین و آرائش کرائی جائے گی :سلمان خان کی بریفنگ
محکمہ جنگلات کو ہر تحصیل میں بڑے پودے لگانےکی ہدایت کردی :ڈی سی
آفیسرز کلب میں جمخانہ کے قیام کی منصوبہ بندی بھی شروع کردی
