اہم خبریں

خواتین کو بے ہوش کرکے نازیبا تصاویر بنانے والے ڈاکٹر کے مقدمے میں پیشرفت

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے فوٹو:سوشل میڈیا
 کراچی: 

خواتین کی نازیبا تصاویر اتار کر بلیک میلنگ اور بھتہ لینے کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
شہر میں خواتین کی عزتیں مسیحاؤں سے غیر محفوظ ہوگئیں۔  کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو خواتین کو نشہ آور ادویات پلاکر نازیبا تصاویر اتار کر بھتہ لینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
سرجانی پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کردیا جس میں انکشاف کیا گیا کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر ارشد حسین جعفری کلینک میں اکیلی آنے والی خواتین کو نشہ آور اداویات پلاتا اور انہیں بے ہوش کرکے ان کی نازیبا تصاویر اتارتا تھا۔ ملزم کو مسماۃ (ر) سمیت متعدد متاثرہ خواتین نے شناخت کرکے بیان قلمبند کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر گرفتار
ملزم تصاویر لینے کے بعد بھتے کی پرچیاں بھیجتا تھا اور اب تک متعدد خواتین سے لاکھوں روپے بھرے کے عوض وصول کرچکا ہے۔ ملزم کے دیگر 6 ساتھی تاحال مفرور ہیں جن میں مسمات طاہرہ، زینت، فرزانہ، سمیہ، ارسلان اور صالح شامل ہیں۔
عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ملزم کو مقدمے کی نقول بھی فراہم کردیں۔ اس پر 27 جون کو فرد جرم عائد کیئے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More