

نواحی گاؤں 67 ای بی کے رہائشی کاشتکار کے قتل کا ڈراپ سین، حقیقی بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا،
عارف والا/ 22 سالہ ملزم قمر نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا،
چند روز قبل کاشتکار لیاقت علی عرف سندھی
فصلوں میں کام کر رہا تھا کہ اسکا بیٹا گھر سے کھانا لیکر آیا، اس دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر بیٹے نے کسی کا وار کر کے اسے قتل کر دیا،
بیٹے نے باپ کو قتل کر کے الزام چک 161 ای بی کے رہائشی دو افراد پر لگا دیا کہ فصلوں میں بکریاں چرانے سے روکنے پر ملزمان نے اسکے والد کو قتل کر دیا،
پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تو قتل کی کڑیاں مقتول کے گھر تک جا ملیں
، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا
ملزم قمر اپنے والد کا اکلوتا بیٹا اور وہ خود ایک بیٹی کا باپ ہے جبکہ اسکی بیوی پہلے ہی خاوند سے ناراض ہو کر میکے جا چکی ہے،
قائم مقام ایس ایچ او تھانہ صدر محمد خالد ۔
