
دربار حضرت بابا فرید پاک پتن پر کرپشن کی انتہا ہوگئی ہے ۔ اس کرپشن کے خلاف پاکپتن کے شہریوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا ہے اور اعلیٰ حکام تک درخواست بھیجی ہے مگر کسی ملازم کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی اور نہ ہی ان ٹرانسفر کیا جاتا ہے اب بشیراحمد کچی کو دربار حضرت بابا فرید گنج شکر کا منجر اوقاف لگا دیا ہے جو کرپٹ ملازمین کا سرپرست اور کرپشن کا ماسٹر ہے جناب عالی بشیراحمد کچی ساری سروس دربار حضرت بابا فرید گنج شکر پر کر رہا ہے جناب عالی بشیر احمد کچی صاحب کسی اور دربار پر نوکری کرنا کیوں نہیں پسند کرتے ہیں دربار بابا فرید کا بہشتی دروازہ ملازموں کے لیے کرپشن کا مرکز ہے بہشتی دروازے کی زیارت بغیر نذرانے دیئے نہیں کی جاسکتی کیش کی گنتی اوقات کے کرپٹ ملازم ہی کرتے ہیں جبکہ اس میں کوئی پبلک کا نمائندہ نہیں ہوتا دربار پر آنے والے قیمتی تحالف اور چادروں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا ہم اہلیان پاکپتن جناب وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اوقات اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ ان عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ ملازموں کا ٹرانسفر کیا جائے ۔۔۔منجانب اہلیان پاکپتن شریف
