اہم خبریں

دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اہل کشمیر کی وکالت کروں گا،دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی۔

گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہریوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی اور کہا پاکستان کے دیگر علاقوں میں موجود افراد نہیں جانتے کہ 1947 میں گلگت بلتستان میں کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگوں کو اندازہ ہے کہ یہاں کے لوگوں نے آزادی کی جنگ لڑی تھی، ڈوگرہ حکومت کو شکست دی، آزاد ہوئے اور 1948 میں بلتستان اور اسکردو کو آزاد کروایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، ہم اس کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے تو یہ انسان کو آزاد کرتا ہے، اسے غیرت دیتا ہے کیونکہ وہ انسانوں کے سامنے نہیں جھکتا، ہاتھ نہیں پھیلاتا صرف اللہ پر امید رکھتا ہے۔

میں اپنی قوم کو دنیا کی تاریخ سب سے عظیم انسان نبی کریمﷺ کا ایک واقعہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کلمہ توحید کیا چیز ہے، ریاست مدینہ نئی نئی بنی تھی، 2 سپرپاورز تھیں رومن ایمپائر اور پرشین ایمپائر جبکہ مسلمان چند ہزار تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 627 کو نبی کریمﷺ نے رومن بادشاہ کو خط لکھا اور 628 کو پرشین بادشاہ کو خط لکھا کہ میں اللہ کا پیغام لے کر آیا ہوں حق اور سچ کا پیغام اگر تم اس پیغام کو سنو گے اپنی بہتری کے لیے اگر نہیں سنو گے تو یہ تمہاری بربادی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے خط لکھے تھے اور کس کو پتہ تھا کہ 10 سال وہ سپر پاورز مسلمانوں کے سامنے گھٹنے کا ٹیک دیں گے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نبی کریمﷺ کی امت ہیں، ہم وہ واحد ملک ہیں جو اسلام کے نام پر بنا تھا ، ہمیں مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلنا ہے مدینہ کی ریاست نبیﷺ کی سنت تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں ان اصولوں پر چلنا ہے جو بنیاد رکھی گئی تھی مسلمانوں کو دنیا کی عظیم قوم بنانے کے لیے، ہمارا ملک اس وقت اٹھے گا جب ہم انہی اصولوں پر پاکستان کو چلائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان اصولوں کی بنیاد عدل اور انصاف ہے جتنا ہم ملک میں عدل اور انصاف پر زور دیں گے اتنی ہی ہماری قوم پر اللہ کی برکت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ دیکھیں گے یہی قوم دنیا میں مثال بنے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو انسانوں نہیں بلکہ جانوروں کی طرح رکھا ہوا ہے، بھارت کی 9 لاکھ فوج نے کشمیریوں کو بند کرکے رکھا ہوا۔

عمران خان نے اپنے کشمیری بھائیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ساری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے آپ کے لیے دعائیں کررہی ہے۔

گلگت بلتستان کے دورے کے دوران وزیراعظم نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی آزادی پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان گورنر گلگت بلتستان، وزیرِاعلیٰ اور کابینہ ممبران بھی ان سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More