
دکی۔ اجلاس میں ایس پی شیر علی،اسسٹنٹ کمشنر سید اسد شاہ،ویٹرنری ڈاکٹر محمد طارق استرانہ ،مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر ،دکی پریس کلب کے صدر اللہ نور ناصر سمیت آٹا ڈیلروں،پولٹری ایسوسی ایشن ،ہوٹل ایسوسی ایشن،قصائیوں اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نے کہا کہ تمام قصائی سلاٹر ہاؤس میں اپنے جانور ذبح کریں۔انہوں نے کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹر کا سلاٹر ہاؤس پر ڈیوٹی لگادی ہے بیمار اور لاغر جانوروں کو کسی صورت فروخت نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگ پر پابندی ہے ایک ہفتے کے بعد پلاسٹک بیگ کی فروخت پر سخت جرمانے عائد کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر دکی کو آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کم وزن اٹا بیچنے والے آٹا ڈیلروں کا آٹا ضبط کرکے ان پر بھاری جرمانے عائد کرکے جیل بھیجنگے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد سستا بازار بھی لگائینگے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو نرخنامے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے۔عوام نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کریں ہم سخت کاروائی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پوڈر کا دودھ اور دہی بیچنے والوں اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی سخت کاروائی ہوگی۔
