
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر دوسرے روز بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب 72 انچ قطر لائین نمبر 2 دھماکے سے پھٹ گئی جسکے نتیجے میں گلشن حدید بھینس کالونی قائد آباد اور ملیر کے علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی پائپ لائن پھٹنے کے سبب کراچی اور ٹھٹھہ کو ملانے والی مین قومی شاہراھ دھابیجی اور اسکے اردگرد کے علاقے زیر آب آگئے واضح رہے کہ بدھ کے روز بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ قطر لائن نمبر 5 بھی پھٹ گئی تھی اور کروڑوں گیلن پانی ضائع ہوگیا تھا واٹر بورڈ انتظامیہ کے مطابق پائپ لائن 5 پر مرمتی کام مکمل کرکے کراچی کو پانی سپلائی کردیا گیا تھا اور لائین نمبر 2 جوکہ سیمنٹ کی ہے اسپر کام جاری ہے اور جلد کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کردی جائے گی
