
ایک خاتون جانبحق، مَرد زخمی، ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل۔ ریسکیو 1122
(دیپالپور): کالر کے مطابق دیپالپور قصور روڈ اڈہ فخر ٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل آگے جاتی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو ذرائع
(دیپالپور): حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو زرائع
(دیپالپور): اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو زرائع
(دیپالپور): حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئ جبکہ مَرد زخمی ہو گیا۔ ریسکیو زرائع
(دیپالپور): ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا۔ ریسکیو زرائع
(دیپالپور): جانبحق ہونے والی خاتون کی نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو زرائع
(دیپالپور): جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت کرماں بی بی زوجہ جان محمد (40سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جوکہ آرزائی پُل ضلع قصور کی رہائشی تھی۔ ریسکیو ذرائع
