
ملک کے دیگر شہروں کی طرح دیپالپور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمنار اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے میونسپل کمیٹی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا کشمیر ڈے ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہوئی اور بصیرپور روڑ سے ہوتی ہوئی مدینہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی ریلی میں ملازمین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے لگا کر اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہے تھے ریلی کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی ریلی کے اختتام پر دعا کی گئی
