
دیپال پور میں دیپال پور بائی پاس پر شدید دھند کے باعث تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو کچل ڈالا خوفناک حادثہ کے نتیجے میں رکشہ میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دوسری جانب حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت علی احمد، لقمان اور محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے جو سکندر چوک سے کھریپڑ شریف جا رہے تھے واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
