ایف ایم ریڈیو

دیگر بورڈز کو دیکھ کر پی سی بی نے بھی چال بدل لی

مکس ایف ایم100 عارفوالا: دیگر بورڈز کو دیکھ کر پی سی بی نے بھی اپنی چال بدل لی لہٰذا بھارت کیخلاف 16جون کو ہونے والے میچ کے بعد کرکٹرز فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

ماضی کے انٹرنیشنل ٹورز میں بیوی بچوں کو ساتھ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں تھی، انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی فیملیز ساتھ موجود رہیں، بعد ازاں منیجر طلعت علی کی جانب سے باور کرایا گیا کہ ورلڈ کپ کے دوران کسی کھلاڑی کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی،اگر کوئی اپنے بیوی بچوں کو انگلینڈ میں ہی رکھنا چاہتا ہے تو اسے آمدورفت اور قیام وطعام کے تمام اخرجات خود برداشت کرنا ہوںگے۔

اس ضمن میں نجی مسائل کی وجہ سے حارث سہیل اور حال ہی میں کینسر کا شکار بیٹی کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے والے آصف علی کو استثنیٰ حاصل تھا، اب یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ کھلاڑی اگر چاہیں تو بھارت کے خلاف 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہونے والے میچ کے بعد اپنی فیملیز کو ہمراہ رکھ سکتے ہیں۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ دیگر ملکوں کے کرکٹرز کو بھی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، اسی رجحان کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں پالیسی بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More