اہم خبریں

رابی پیرزادہ کا مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

بطور گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کردیا۔

رابی پیرزادہ نے 2 ہفتے قبل اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد لوگوں کے رویے سے تنگ آکر شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی تھی کہ وہ کیا کرنے جا رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ کی جانب سے شوبز کو خیرباد کہنے پر جہاں شوبز کی شخصیات نے اسے مایوس کن فیصلہ قرار دیا تھا، وہیں کئی مداحوں نے بھی اداکارہ سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ایف آئی اے سے رجوع

تین دن قبل ہی انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خانہ کعبہ کی کچھ بنائی گئی پینٹنگز شیئر کرتے ہوئے زندگی کی ‘نئی شروعات’ کا اعلان کیا تھا۔

کچھ مداحوں کا خیال تھا کہ اداکارہ شوبز چھوڑنے کے بعد اب مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گی اور ممکنہ طور پر رابی پیرزادہ اب نعت خوانی میں قسمت آزمائیں گی لیکن خود انہوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

لیکن 14 نومبر کو ان کی ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی، جس میں انہوں نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

تقریبا 9 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں رابی پیرزادہ سیاہ لباس اور پردے میں دکھائی دیں، ویڈیو کے دوران بات کرتے ہوئے وہ متعدد بار اشکبار بھی ہوئیں، ویڈیو میں جہاں انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا، وہیں انہوں نے ویڈیوز لیک ہونے کے بعد خود کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

رابی پیرزادہ نے ویڈیو کے آغاز میں ہی مذہبی تعلیمات کا ذکر کیا اور مداحوں کو مشکلات میں خدا سے رجوع کرنے کا کہا۔

ویڈیو میں بات کرنے کے دوران رابی پیرزادہ متعدد بار اشکبار ہوئیں اور کہا کہ لوگ مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے کی باتیں کرتے ہیں، تاہم منافق لوگ مذہبی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ کیا کرنے جا رہی ہیں؟

اسی ویڈیو میں انہوں نے اعلان کیا کہ اب وہ مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں گی اور وہ نعت خوانی کے ساتھ ساتھ صوفیانہ کلام بھی گا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ جو کچھ بھی کریں گی مذہبی تعلیمات کے مطابق کریں گی، اگر انہوں نے اپنی آواز کو استعمال کیا تو وہ نعت و حمد خوانی میں استعمال ہوگی یا پھر وہ صوفیانہ کلام گائیں گی۔

رابی پیرزادہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پینٹنگ کی طرف بھی جا سکتی ہیں اور اگر انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تو وہ ایسے مقدس مقامات پر جاکر تصاویر بنوائیں گی جو لوگوں کو سکون پہنچاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’میرا جسم میری مرضی‘ رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

انہوں نے اپنی ویڈیو میں ’چھوٹی سی بات‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب وہ صرف ’چھوٹی سی بات‘ یعنی مذہبی احکامات پر عمل کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ شوبز چھوڑ کر اچھائی کی طرف جانے والی پہلی شخصیت نہیں ہیں بلکہ ان سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نیکی اور اچھائی کی زندگی کی جانب سفر کیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More