
راجن پور۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان ،ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک کی خصوصی شرکت
راجن پور۔،ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک،سردار اویس خان دریشک کی ریلی میں شرکت کی
راجن پور۔ضلع کی مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی بیرون فخرجہاں پارک راجن پور تا ڈولفن چوک نکالی گئی
راجن پور۔میڈیا، ڈسٹرکٹ بار ،انجمن تاجران علماءکرام ، طلباءو طالبات اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے جم غفیر نے ریلی میں شرکت کی
راجن پور۔ ریلی کے آغازپر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،
راجن پور پاکستان کے پرچم کی کشائی کے بعد ترانہ پڑھا گیا۔ شرکاءنے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا
راجن پور۔ پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں قومی اور کشمیرکے پرچم اٹھائے ہوئے تھے
راجن پور۔پاکستان اور کشمیر کے ملی نغموں سے فضا گونجتی رہی
راجن پور۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے
راجن پور۔ جس کے لیے باقی تمام رشتے قربان کیے جا سکتے ہیں
راجن پور۔بھارت کشمیر کی آزادی کا کھیل ختم ہونے کا جشن نہ منائے کیونکہ کشمیریوں کی آزادی کا اصل کھیل تو اب شروع ہوا ہے
راجن پور۔ریلی کے اختتام پر شرکاءنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی
راجن پور۔استحکام پاکستان،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
