اہم خبریں

راناثنا اللہ کے خلاف تمام ثبوت عدالت میں پیش کریں گے،شہریارآفریدی

وزیربرائے نارکورٹکس کنٹرول شہریارآفریدی نے کہا کہ راناثنا اللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا. 

اسلام آباد میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے پاکستان کا وقارخراب ہوا، جب حکمران اورایوانوں میں بیٹھنے والے خود ہی ان کاموں میں ملوث ہوں تو قوموں کی عزتوں کا جنازہ اٹھتا ہے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ منشیات کا گھناؤنا کاروبارکرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، پورے پاکستان میں بڑے مگرمچھوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہم کسی کونہیں چھوڑیں گے، نئے پاکستان میں ہم ان لوگوں کومثال بنائیں گے، تمام ثبوت کورٹ آف لاء میں پیش کئے جائیں گے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، میں بھی نہیں، ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، اگراس میں تمام نام دے دئیے جائیں توان کو جانوں کی کون ضمانت دے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ 1200 افراد منشیات فروشی میں گرفتارہوئے ہیں کیا وہ پاکستانی نہیں، فیصل آباد میں ملزم گرفتار ہوا، اس کی لیڈ پررانا ثناء اللہ کی گاڑی کو تین ہفتوں تک مانیٹر کیا گیا، رانا ثناء اللہ سے نکلی ہیروئن فیصل آباد سے لاہور اور پھر بیرون ممالک جانا تھی۔  راناثنااللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا، اسی لیے ان کا جسمانی ریمانڈ بھی لیا گیا کہ تمام چیزیں ہمارے پاس موجود تھیں، پورے پاکستان میں اے این ایف کے صرف 29 پولیس اسٹیشن ہیں، دنیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر منشیات کے خلاف کام کررہے ہیں۔

ڈی جی اے این ایف نے کانفرنس میں کہا کہ جولوگ بھی منشیات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، کچھ چیزیں ہم بتانہیں سکتے،  جب آپ کے پاس تمام ثبوت ہوں توپھرضروری نہیں کہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے، جسمانی ریمانڈ لیتے تولوگ کہتے کہ آپ اسے منوارہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More
post-image
اہم خبریں
کراچی: اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما...
Read More
post-image
اہم خبریں
پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس  پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی...
Read More
post-image
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، تین فوجی اہلکار ہلاک چار زخمی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر...
Read More