اہم خبریں

رنویرسنگھ بھارتی کرکٹرکی کاربن کاپی بن گئے

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے مداحوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کے موقع پراپنی فلم 83 کی پہلی جھلک شیئرکردی۔

اداکاررنویرسنگھ آج 34 برس کے ہوگئے اوراپنی سالگرہ کے موقع پرانہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی نئی فلم ’83‘ کی پہلی تصویرشیئرکی ہے، جس میں وہ ہوبہو سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ رنویر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے خاص دن پر میں پیش کرنا چاہتا ہوں ’’ہریانہ کا طوفان کپل دیو‘‘۔

واضح رہے کہ رنویرسنگھ فلم 83 میں کرکٹر کپل دیو کا کردارنبھارہے ہیں جب کہ فلم کی کہانی 1983 میں بھارت کے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت کے گرد گھومتی ہے جس میں کپل دیونے بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ 1983 میں ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کی وجہ  سے فلم کا نام 83 رکھا گیا ہے۔

ہدایت کارکبیرسنگھ کی فلم میں دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار نبھارہی ہیں، فلم اگلے سال 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More