اہم خبریں

رواں برس فروری میں جاپان سے یہ خبر سامنے آئی تھی


بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا—فوٹو: خلیج ٹائمز
بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا—فوٹو: خلیج ٹائمز

رواں برس فروری میں جاپان سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دنیا کے کم وزن ترین اور وقت سے کئی ماہ قبل پیدا ہونے والے بچے کو 7 ماہ تک ہسپال میں رکھنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے کائیو یونیورسٹی ہاسپٹل میں اگست 2018 میں پیدا ہونے والے محض 268 گرام وزنی بچے کو فروری میں 7 ماہ بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

بچے کو جس وقت ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اس وقت اس کا وزن بڑھ کر ساڑھے تین کلو ہو چکا تھا اور وہ کسی بھی نارمل بچے کی طرح بن چکا تھا۔

اور اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک ہسپتال سے بھی نامکمل پھیپھڑوں سے پیدا ہونے والے بچے کو تین ماہ بعد گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔

مذکورہ بچہ یو اے ای کی عجمان میں فلپائن اور گھانا سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں وقت سے کئی ماہ قبل پیدا ہوا تھا اور جس وقت اس کی پیدائش ہوئی تھی اس وقت بچے کا وزن محض 520 گرام یعنی آدھا کلو سے تھوڑا سا زیادہ تھا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق عجمان کے تھمبے ہسپتال میں بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی والدہ بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھیں جس وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا اور بتایا کہ اگرچہ بچہ جسمانی طور پر پیٹ میں مکمل طور پر تیار نہیں ہوسکا، تاہم آپریشن کرنے سے مذکورہ بچے کے زندہ رہنے کے نصف امکانات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے کم وزن جاپانی بچے کو 7 ماہ بعد گھر جانے کی اجازت

دنیا کے دوسرے کم وزن ترین بچے کو جنم دینے والی خاتون کا ایک بچہ ان کے بلڈ پریشر کی وجہ سے پیدائش سے قبل ہی مر چکا تھا اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں حمل کے ساتویں مہینے آپریشن کروانے کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے جب حاملہ خاتون کا آپریشن کیا اس وقت بچے محض 28 ہفتوں کا تھا اور اس کے پھیپھڑے بھی مکمل طور پر نہیں بن سکے تھے۔

غیر متحرک پھیپھڑوں اور محض 520 گرام وزنی بچے کو ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھ کر ڈرپ اور ٹیوب کے ذریعے اسے مطلوبہ خوراک فراہم کی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ مذکورہ بچے کو تین ماہ تک انتہائی سخت نگہداشت میں ماں کے پیٹ میں ملنے والی خوراک جیسی خوراک دی گئی اور جب بچے کی عمر 34 ہفتے ہوئی تو اسے ڈسچارج کردیا گیا۔

حال ہی میں بچے کو ڈسچارج کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا اور اب مذکورہ بچے کا وزن سوا ایک کلو سے بڑھ چکا ہے اور وہ ایک صحت مند بچے کی طرح بن چکا ہے۔

ڈاکٹرز اور والدین نے بچے کے بچ جانے کو معجزہ قرار دیا اور اس بات پر شکر ادا کیا کہ انہیں کئی ماہ کے بعد ڈاکٹرز کی مسلسل محنت کے بعد اپنا بچہ صحت مند حالت میں ملا۔Facebook Count0Twitter Share0یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

گبین جبہ، جس کے حُسن نے ہمیں لاجواب کردیا

گبین جبہ، جس کے حُسن نے ہمیں لاجواب کردیا

'برہنہ مناظر شوٹ کرنے پر مجبور کیا گیا'

‘برہنہ مناظر شوٹ کرنے پر مجبور کیا گیا’

عائزہ خان کا ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

عائزہ خان کا ذاتی زندگی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More