

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےدنیا کو محفوظ اور خوشحال بنانے کے لیے سیکیورٹی مسائل کے متحرک حل تلاش کرنے کے بجائے ممالک کے درمیان باہمی انحصار کو فروغ دینے پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’عالمی اور خطے کی طاقتوں کی جانب سے ایشیا کے حوالے سے فوج اور سیکیورٹی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دور رس نہیں ہو گی۔
