

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ پولیس ریجن ساہیوال نے رواں سال یکم جنوری سے 15جون 2019ء تک نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکل اینڈ سپیشل لاء کے 4872 مقدمات درج کرکے5620ملزمان گرفتار کئے گئے۔ وہ ریجنل پولیس آفس میں میڈیا کہ نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے بتایا کہ جدید خطوط پر مقدمات کی تفتیش کرتے ہوئے4429چالان مکمل کیے گئے جو کل مقدمات کا 98فی صد ہیں۔اشخاص کے خلاف جرائم کے تحت 1469 مقدمات درج ہوئے جن میں 2277 ملزمان گرفتار کیے گئے۔جرم برخلاف مال کے 1948 مقدمات درج ہوئے اور 2365 ملزمان گرفتار کیے گئے ان مقدمات کے چالان مکمل ہونے کی شرح 65 فی صد ہے۔
منشیات فروشوں کے خلاف 1814 مقدمات درج کرکے 1847 ملزمان گرفتار کیے گئے اور449 کلو گرام چرس،8 کلو گرام افیون، 13کلوگرام ہیروئن اور28573 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔جبکہ 15جون 2018 تک 1480مقدمات میں 1536ملزمان گرفتار ہوئے تھے اور 357کلو گرام چرس، 1.5گلو گرام افیون، 3.363کلو گرام ہیروئن اور 30306 لیٹر شراب برآمد کی گئی تھی۔
ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 1572 مقدمات درج کرکے1573ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 50 کلاشنکوف، 56رائفل،148گن 1172پستول 70ریوالور131کاربین 6648 کارتوس برآمد کیے گئے۔ جبکہ پچھلے سال 1426مقدمات میں 1428ملزمان گرفتار کیے گئے اور 02کلاشنکوف، 47رائفل، 162گن، 1035پسٹل، 121ریوالور اور 70کاربین برآمد کی گئیں۔
اس عرصہ میں 88 گینگ توڑتے ہوئے 337 ملزمان گرفتار کیے گئے جو 767 مقدمات میں ملوث تھے۔ گزشتہ برس 64گینگ توڑے گئے اور 276ملزمان گرفتار کیے گئے۔اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4165 اشتہاری اور587 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔ جو کہ پچھلے برس 2372 اور 299تھے۔دریں اثناء 13703بلا نمبری، غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیاں /موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کی گئی جن کی تعداد گزشتہ برس 10486تھی
