
ڈائیو بس پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال زیارت منتقل کر دیاگیا ۔ حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ۔
کوئٹہ سے ملتان جانے والی ڈائیو بس پر نامعلوم مسلح افراد نے زیارت کے علاقے زندرہ کے مقام پر فائرنگ کرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوار پہلے سے ہی ڈائیو بس میں سوار تھا۔
تاہم زندرہ کے مقام پر بس کے اندر فائرنگ کرکے ڈرائیور اور منشی کو قتل کردیا جبکہ 2 مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔زیارت انتظامیہ موقع پر پہنچ کر حملہ آوار کی تلاش شروع کردیا حملہ آوار فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا
