اہم خبریں

سابق عظیم آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان

سابق عظیم آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بابر اعظم کو خطرہ قرار دیتے ہوئے آسٹریلوی باؤلرز کو خبردار کردیا ہے۔

بابر اعظم اس وقت ٹی20 کے عالمی نمبر ایک اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں تیسرے بہترین بلے باز ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 35کی اوسط کے باوجود رکی پونٹنگ نے انہیں ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہم نے ابھی تک بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی نہیں دیکھی، ان کی کم و بیش 20 ٹیسٹ کھیل کر تقریباً 35 کی اوسط ہے لیکن وہ اس سے بہتر کرکٹر ہیں، ان کا ون ڈے میں ایوریج 54 اور اسٹرائیک ریٹ 90 کا ہے۔

سابق آسٹریلین کپتان نے بابر اعظم کو بہترین کلاس کا حامل بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں اور اس سیزن میں بابر ہی وہ بلے باز ہوں گے جن کی بیٹنگ پر میری نظریں سب سے زیادہ مرکوز ہوں گی، میں نے کئی آسٹریلین اور کیوی کرکٹر دیکھے ہیں لیکن بابر کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 21نومبر سے برسبین میں ہوگا اور بابر اعظم آسٹریلیا اے کے خلاف سہ روزہ پریکٹس میچ میں 157 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی فارم کا ثبوت دے چکے ہیں۔

وہ 3سال قبل آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے لیکن انہیں سابق دورے میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا خصوصاً وہ اکثر مواقع پر جوش ہیزل وُڈ کو وکٹ دے بیٹھے تھے۔

اس موقع پر رکی پونٹنگ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو ٹیسٹ میچوں میں بابر اعظم کی کامیابی کا گُر بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی گیند سے دور رکھا جائے اور جب گیند پرانا ہو جائے گا تو وہ بہت موثر ثابت ہوں گے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ پاکستان نے انہیں اس سے قبل تیسرے نمبر پر آزمایا لیکن یہ طریقہ کامیاب نہ ہو سکا لہٰذا میرا مشورہ ہوگا کہ انہیں آسٹریلیا میں نئی گیند سے دور رکھیں کیونکہ میرے خیال میں اسی طرح سے آپ ان کی بہترین کارکردگی حاصل کر سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More

اہم خبریں
ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے...
Read More
post-image
اہم خبریں
قصور: ” میرے پوت نوں مارنا نئیں”ناراض بیوہ بوڑھی ماں نے بیٹے بہو کو گلے لگا لیا بوڈھی ماں کی تھانے میں فریاد سے...
Read More
post-image
ٹیکنالوجی
ویووY15Cپاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 16 اگست 2022 عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو  نے پاکستان میںاپنی وائے سیریزمیں نیاY15Cمتعارف...
Read More
post-image
اہم خبریں
مگرمچھوں کے ناپید ہونے سے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات ہوں گے، ماہرین سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مگر مچھوں کی...
Read More
post-image
اہم خبریں
اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےاہم کمانڈر عمرخالد خراسانی ساتھیوں...
Read More